وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کے دفتر کے باہر نائب قاصد پر تشدد۔۔۔ وزارت کے ڈائریکٹر محمد بلال نے نائب قاصد محمد ابراہیم پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔ سرکاری ملازم کو ٹھڈے بھی مارے۔
وزارت ثقافت کے ملازمین نے نائب قاصد پر تشدد کے خلاف ہڑتال کر دی۔ملازمین نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کے دفتر کا بائیکاٹ کردیا۔۔ وزارت کے تمام افسران اور عملہ نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔
وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے دفاتر کو تالے لگادئیے۔۔ وزارت ثقافت و قومی ورثہ بلڈنگ کوہسار بلاک کی لائٹس آف کردیں
نائب قاصد محمد ابراھیم سیکریٹری وزارت قومی ورثہ اسد گیلانی کے دفتر ڈیوٹی کررہا تھا۔ ڈائریکٹر محمد بلال نے کمرے سے نکلتے ہی نائب قاصد کے منہ پر کئی تھپڑ رسید کئے اور ٹھڈے بھی مارے۔۔
وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر محمد بلال معطل کر دیا اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔۔
