اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کمانڈریوایس سینیٹ کام کیلئےنشان امتیازملٹری کاایوارڈ دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا کونشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایوان صدرمیں تقریب میں جنرل کوریلاکونشان امتیازملٹری سےنوازاگیا۔ جنرل کوریلا کو پاک امریکا پائیدار فوجی تعاون آگے بڑھانےمیں مثالی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدرآصف زرداری نے پاک امریکا فوجی تعلقات میں گرانقدرخدما ت پر اعزاز سے نوازا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جنرل کوریلانےعلاقائی سیکیورٹی اورباہمی دفاعی تعاون میں گرانقدرخدمات انجام دیں۔ جنرل کوریلاکی پاکستان کی سول اورفوجی قیادت سےملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی،فوجی رابطوں اورانسداددہشتگردی میں تعاون پربات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اوردیرپاتعاون کی اہمیت پربھی زوردیا۔ ملاقاتوں میں خطےکی سیکیورٹی اوردہشت گردی سےنمٹنےپرمشاورت ہوئی ۔ جنرل کوریلاکیلئےاعزازدوطرفہ عسکری تعلقات میں مضبوطی کامظہرہے ۔