کرکٹرز کی فٹنس کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے مقامی مقابلوں کیلئے نئی فٹ نس پالیسی کا اعلان کر دیا

سال 26-2025 سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیئے گئے۔۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز  اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیں گے۔۔ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئے بھی فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے،ایسا پہلی دفعہ ہوگا کہ پی سی بی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا۔

اس کے علاوہ پاتھ ویز اور ایج گروپ کرکٹ کیلئے بھی نئی فٹنس پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہوگا۔

اس حوالے سے پی سی بی کے لیڈ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کے کوچ یاسر ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے، اس میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے