چین نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست میں ہی پوشیدہ ہے۔۔
چینی ترجمان نے کہا چین خطے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کی تباہی پر شدید تشویش رکھتا ہے۔
چین نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دے، اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کو بھی دہرایا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال کبھی اتنی سنگین نہیں رہی،فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا مرکزی نکتہ ہے۔۔
چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائیاں بند کرے، محاصرہ اور ناکہ بندی ختم کرے، اور انسانی امدادی سامان کی رسائی مکمل طور پر بحال کرے۔۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی، انسانی بحران میں کمی، دو ریاستی حل کے نفاذ، اور فلسطینی مسئلے کے جامع، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔