بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہبھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو ایک ساتھ نیچے لے جاسکتے ہیں اور مجھے اس کی فکر ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ بہت تھوڑا سا کاروبار کیا ہے مگر ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ بالکل ایسے ہی روس اور امریکا کے درمیان کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ مکمل ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کے لیے اقدام کرے گا۔
