پرتگال نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

0

لزبن – پرتگال نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کرے گا۔

یہ اعلان پرتگالی وزیر اعظم لوئس مونٹی نیگرو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے”پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے، اور یہ طریقہ کار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران مکمل ہو سکتا ہے۔”

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، یہ معاملہ صدر پرتگال اور پارلیمنٹ دونوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا، اور ستمبر 2025 میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ممکنہ اعلان کی توقع ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.