علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان

0

راولپنڈی : سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں میڈیا سے گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔

ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پربات بھی کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے، میں نےکبھی نہیں کہا میرے بچےاحتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا اور کہاکہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہا علی امین گنڈا پور اگر صوبےمیں امن و امان قائم نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.