افواج پاکستان نے میجر طفیل شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو نے میجر طفیل شہید کی بہادری پر انہیں خراج عیقدت پیش کیا ہے
میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن پر حملہ جاری رکھا اور مشن کامیابی سے مکمل کیا،
میجر طفیل شہید کی بے مثال بہادری پر انھیں قوم کا اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا،
پاک افواج کی جانب سے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔۔