راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیاہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔
کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھوں نے سونے کا لوٹا تحفہ دیا تھا،جسے اپنے پاس رکھ لیا،ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا۔
تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا۔