سکھر میں مگر مچھ کے حملے سے بیوی کو بچا کر شوہر نے بہادری کی روشن مثال قائم کر دی۔۔
گذشتہ روز نارا کینال کے کنارے کپڑے دھونے والی خاتون پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا۔۔حملہ آور مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دبوچ کر کئی میٹر دوو تک لے گیا۔۔
شوہر ملاح حب علی نے بیوی کی چیخ و پکار سن کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔۔ مگرمچھ نے جبڑے میں بیوی کو دبوچ لیا تھا۔۔
حب علی نے بتایا کہ مگرمچھ کے جبڑے سے بیوی کو آزاد کروانے کے لیے مگرمچھ کے پیٹ پر لاتیں۔ گھونسے اور مکے مارے۔۔ لاتیں مکے مار کر مگرمچھ کے جبڑے سے بیوی کو آزاد کرایا۔۔
مگر مچھ کے حملے سے بیوی کی ٹانگ شدید زخمی ہو گئی جو سول اسپتال سکھر میں زیر علاج ہے۔۔
نارا کینال میں سو سے زائد مگرمچھ موجود ہے۔۔ اس سے پہلے بھی مگر مچھ کے حملے کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔۔