پاکستان اور امریکہ میں تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت۔۔۔ تیل و گیس کی تلاش میں بڑی امریکی سرمایہ کاری کی توقع پر سرمایہ کار خاصے پُراعتماد دکھائی دیئے۔۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 147,000 کا نیا سنگ میل عبور کر لیا۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1622 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 47 ہزار 5 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتی رہی۔۔
کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کی تیزی رہی۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 930 پوائنٹس کی نئی بلندی پر بند ہوئی۔۔
مارکیٹ میں 61 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔۔ کاروباری سودے 44 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 187 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن باسٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔۔ مقامی کرنسی میں مجموعی حصص کی مالیت 17 ہزار 529 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔