پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر نئے ریکارڈز بنانے میں مصروف ہے ۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار نے 148,000 کا نیا سنگ میل بھی عبور کر لیا ۔۔۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا دی جس نے سرمایہ کاروں کو ایک نیا اعتماد دی۔۔ کاروبار تیزی سے شروع ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 396 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔۔
کاروباری سیشن کے اختتام پر مارکیٹ میں 1705 پوائنٹس کی تیزی آئی۔۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
61 کروڑ حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 170 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ کاروباری سودے 39 ارب روپے میں طے پائے۔۔ مجموعی حصص کی مالیت 17 ہزار 639 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔
غیر ملکی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔