چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
چینی وزیر خارجہ چھٹے پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر کی آمد کے موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے ایک گروپ نے چینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور پھول پیش کیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اسلام آباد میں چھٹا پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد ہوگا، جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اس ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران چینی وزیر خارجہ کی قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔
