چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔۔ علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد چینی وزیر خارجہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔۔
