نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیش۔
ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ڈھاکہ میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء سے ملاقات کی۔ ملاقات خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ پر ہوئی۔۔
ڈپٹی وزیر اعظم خالدہ ضیاء سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے انکی رہائش گاہ پہنچے۔۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے وزیر اعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے خالدہ ضیاء کے کئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اقتصادی اور عوامی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔
خالدہ ضیاء بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق فوجی سربراہ اور صدر ضیاء الرحمن کی اہلیہ ہیں۔۔