بھارتی شہری کا انوکھا فراڈ،امریکی امیگریشن کیلئے جعلی ڈکیتیاں،عدالت کا ملک بدر کرنے کا حکم

امریکہ میں بھارتی شہری کا انوکھا فراڈ پکڑا گیا۔

امریکی عدالت نے جرم قبول کرنے پر ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ 20 مہینے قید اور ملک بدری کا حکم دے دیا


‎تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری رام بھائی پٹیل نے شریک ملزم بلوندر سنگھ کے ہمراہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مسلح جعلی ڈکیتیاں کیں تاکہ "متاثرین” محکمہ امیگریشن کی “یو ویزہ” پالیسی کے تحت امیگریشن فوائد حاصل کرنے کے لئے درخواست دے سکیں ۔۔

“ ڈکیتی متاثرین بھاری رقوم رام بھائی پٹیل کو دیتے رہے جس میں سے رام بھائی پٹیل دوکانداروں کو جعلی ڈکیتی کیلئے ادائیگیاں بھی کرتا رہا۔ ر

ام بھائی پٹیل نے ساتھی ملزم بلوندر سنگھ کے ہمراہ مختلف شراب خانوں اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں ایسی کل 18 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے جس کے متاثرین نے بعد ازاں امیگریشن فوائد کیلئے درخواستیں بھی دائر کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے