اسلام آباد میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔۔ محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا۔۔
محکمہ صحت کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔۔ اسلام آباد میں ڈینگی کے 122 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔۔
بیشتر مریض مری کے سفر کے بعد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔۔ محکمہ صحت نے گھروں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بخار کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں۔۔
