وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل چین روانہ ہوں گے۔۔
وزیراعظم کا یہ پانچ روزہ دورہ ہو گا۔ وزیراعظم 4 ستمبر کو اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔
دورہ چین میں شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی جیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔۔ ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعاون اور سی پیک فیز ٹو پر بات چیت ہو گی۔۔
وزیراعظم بیجنگ کی فوجی پریڈ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ شریک ہوں گے۔۔ شہباز شریف چین کے سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔۔ وہ پاک چین بزنس کونسل سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورہ چین میں وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی بیجنگ میں ملاقات ہو گی۔
