پاکستان نے آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لئے۔ چین کے شہر تیانجن میں سنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے مسودے پر دستخط کئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤبن کے درمیان ملاقات میں تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔ ملاقات میں معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون کا فیصلہ اور دونوں ممالک کا عوامی خوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔