چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کی رکن ممالک کے سربراہوں کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔۔
وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعظم نے بیلاروس کے صدرالیکزینڈر لوکا شینکو، آذربائیجان کےصدرالہام علیوف اور تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کی۔
ایس سی او اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کےصدربردی محمدیوو،کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف اور مالدیپ کےصدر محمد معیز سے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعظم شہبازشریف سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی، ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اور ان مملک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
