چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی گئی ہے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قوانین اور ضوابط کے مطابق ہوئی تھی۔ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کو 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا جبکہ اگلے ہی روز 25 مئی کو انہیں چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

  1. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل کی فوری سماعت کی بھی درخواست کی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے