تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم

تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم

پاکستان تحریک انصاف نے پاک سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کا تصور  مسلم دنیا کو متحد کرنے والے ملک کے طورپر کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی  حمایت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم معاہدے کی مزید تفصیلات پاکستان کے لوگوں سے اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حالیہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیئے ، معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور امن کے حصول کےلیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتاہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے