سینئر اداکار فیصل رحمان نے دعویٰ کیا ہے ان کے ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپل سے زیادہ مشہور ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ’میرا ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے کیونکہ وہ ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں اور میں بہت سینئر ہوں‘۔
فیصل رحمان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بےشمار خواتین مداح بھی ہیں جبکہ ماضی میں انہیں خون سے لکھے ہوئے خط بھی موصول ہوچکے ہیں۔
کیا آپ نے ڈمپل کی سرجری کروائی ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ یہ انہیں قدرتی طور پر خدا کی طرف سے بطور تحفہ ملے ہیں البتہ ان کا دائیں گال کا ڈمپل زیادہ نمایاں ہے اور اگر وزن بڑھ جائے تو دونوں نمایاں ہوتے ہیں۔