محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے بطخوں اور دیگر آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔
خیبرپختونخوا میں جنگلی حیات کو تحفظ دینے کے لئےصوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اوردریاؤں کےعلاقوں میں شکار پرپابندی لگا دی گئی ہے،محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوانےشکارسیزن کےنئےقواعدو ضوابط جاری کر دیئے۔
محکمہ جنگلی حیات کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق صوبےکے57 ڈیمز،جھیلوں اوردریاؤں کےاردگرد شکارممنوع قرار دیا،دسمبر 2025 تک شکارکرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،شکارکی اجازت صرف مخصوص مقامات پرہوگی،سورج نکلنے سے قبل اور غروب آفتاب کے بعد شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
