ایشیاکپ کے اسٹیج پر ایک اور پاک بھارت ٹاکرا،دونوں ٹیمیں آج سپرفور میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان ٹیم نےآل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ حسن نواز کو ڈراپ کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ کی کمان شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے سپرد کی جائے گی جبکہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی معاونت محمد نواز اور صائم ایوب کریں گے۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔
اہم میچ سےپہلےبیٹنگ لائن کا عدم تسلسل شاہینوں کے لےبڑا چیلنج ہے،صائم ایوب،حسن نواز اور کپتان سلمان آغا کی فارم سوالیہ نشان ہے، جبکہ بھارت کی ان فارم بیٹنگ لائن سے مقابلہ بولرز کے لیے بڑی آزمائش ہوگی۔
دبئی میں ہونےوالا ٹاکرا شام ساڑھےسات بجےشروع ہوگا،شاہین میچ جیت کرگروپ اسٹیج میں ناکامی کا حساب چُکانے کیلئے پُرعزم ہیں،جبکہ فینز بھی سنڈےکو فن ڈے بنانےکیلئےبےقرار ہیں،ایونٹ کےگروپ میچ میں بھارت نےپاکستان کو 7 وکٹوں سےشکست دی تھی۔