جنوبی افریقہ نےدورہ پاکستان کے لیےٹیسٹ ون ڈے اورٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا،دورےمیں جنوبی افریقی ٹیم دو ٹیسٹ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزکھیلے گی۔
کرکٹ ساوتھ افریقہ کےمطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما سیریزسےباہرہوگئےہیں،ٹیمبا باووما پنڈلی میں اسٹرین کے باعث سیریزسےباہرہوئے ہیں،ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے،کیشو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کےلیےاسکواڈ کا حصہ ہیں،کیشو مہاراج کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے۔
ڈیوڈملرٹی ٹونٹی اسکواڈ کی قیادت کریں گے،میتھیو بریٹزکی ون ڈےمیں عبوری کپتان ہوں گے،کونئنٹن ڈی کوک ٹی ٹونٹی اورون ڈےاسکواڈمیں شامل کرلیےگئے ہیں،کونئنٹن ڈی کوک نےون ڈےکرکٹ سےریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔
خیال رہےکہ کونئنٹن ڈی کوک ورلڈکپ 2023 کے بعد ون ڈے سےریٹائرہوگئےتھے،انہوں نےوائٹ بال کےدونوں فارمیٹ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے،وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد ٹیم میں واپسی آرہے ہیں،جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم 7 اکتوبر کو پاکستان کے لئےروانہ ہوگی،روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ 5 اور 6 اکتوبر کو پریٹوریا میں ٹریننگ کرے گا۔