متنازعہ ٹویٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی عدالت میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران  ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے چوبیس ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلا نے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے فی الفور وارنٹ گرفتاری منسوخی کی استدعا مسترد کردی،  عدالت نے اس سے قبل ملزمان کو طلبی نوٹسز جاری کیے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے