اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور ٹیکس نوٹسز کے اجرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے اسلام آباد میٹرپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس اضافے کیخلاف درخواستیں منظورکرلیں۔ درخواستوں میں ایم سی آئی، کے 23 جنوری 2024 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے 4 جون 2025 کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے نوٹسزکو معطل کر دیا تھا۔ ایم سی آئی کا مؤقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع نہیں ہوا،محض ڈرافٹ نوٹیفکیشن تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے