سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم نانی والا اور محمد حسنین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ٹک ٹاکر اقرا کنول،ندیم نانی والا اورمحمد حسنین شاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے،ندیم مبارک عرف نانی والا اورمحمد حسنین شاہ کےخلاف 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
تینوں افرادپرالزام ہےکہ وہ غیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشنزکی تشہیرمیں ملوث رہے ہیں،پاکستانی عوام کومنافع کالالچ دیکرایپس میں سرمایہ کاری کیلئےاکساتے کرتے۔
تحقیقاتی ایجنسی نےان افرادکو مؤقف کیلئے 3مرتبہ طلب کیا،مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔