پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کےچوتھےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 159000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے بند ہوئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1043 پوائنٹس بڑھ کر 159280 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،آج مارکیٹ میں سوا 55 ارب روپے ایک ارب 67 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا۔
آئل اینڈ گیس،پاور،ریفائنری،سیمنٹ اور فارما کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی،اسٹاک مارکیٹ نے 19 ستمبر کو 159337 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا تھا۔