اعظم سواتی پر حساس اداروں کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر حساس اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے