بھارت کے معروف اداکار و سیاست دان تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ کے باعث دم گھٹنے سے 39 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے،اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کرور میں اداکار و سیاست دان تھلاپتی وجے کی ریلی می انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا،اداکار کی ریلی کے دوران بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی،جس سے کئی افراد دم گھٹنے کے باعث بےہوش ہوگئے،دم گھٹنے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی،جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی کے مقام پر 10 ہزار افراد کی گنجائش تھی،لیکن وہاں 50 ہزار لوگ جمع ہوگئے جوکہ حادثے کی وجہ بنا۔