’کارکنوں کو عزت دو‘، پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پختونخوا اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف نعرے لگائے۔

کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ جلسے میں تحصیل متھرا چیئرمین نے ورکرکو اسٹیج سے گرانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ کے پی چیئرمین تحصیل متھراکی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کو عزت دی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے