کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں، فاطمہ ثناء

کولمبو:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے، ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش سے کھیلے گی۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ کولمبو میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ سے بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس شعبہ میں محنت کی ضرورت تھی بہت محنت کی ہے، نتیجہ بھی نظر آرہا ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے