ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کی نوید سنا دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نےایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی،رواں سال 26-2025 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصدرہنےکا امکان ہے،حکومت نےرواں سال معاشی شرح نموکا ہدف 4.2 فیصدمقررکررکھا ہے،رواں سال کےدوران اوسطاًمہنگائی 6 فیصد تک بڑھنےکا امکان ہے،سیلاب سےسپلائی چین متاثر،خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
اےڈی بی کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں گیس ٹیرف میں اضافےسےبھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےمحتاط مانیٹری پالیسی اپنائےگا،پاکستان کی ترقی کےامکانات مثبت لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجزبرقرارہیں،باربار آنےوالی قدرتی آفات اورحالیہ سیلاب ترقی کیلئےخطرہ ہے، اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معاشی رفتار اوراعتماد برقراررکھا جاسکتا ہے
اےڈی بی کنٹری ڈائریکٹرایما فین کاکہنا ہےکہ امریکا اورپاکستان تجارتی معاہدے سےکاروباری اعتماد بحال ہونےکا امکان ہے،بیرونی زرمبادلہ کےذخائر میں بہتری اورسرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے،سیلاب سے انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی کو نقصان،شرح نمو پر دباؤ آئے گا،تعمیراتی شعبے کیلئے بجٹ میں دی گئی مراعات جزوی نقصانات کم کریں گی۔
رپورٹ کےمطابق 2025 میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کے اثرات سےترقی میں اضافہ متوقع ہے، پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے،پالیسی اصلاحات اوراستحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔