سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی

لاہورکی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کےجسمانی ریمانڈ میں چارروز کی توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پرسماعت کی،این سی سی آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو عدالت پیش کیا،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

عدالت نےفلک جاوید کےجسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سےتفتیش کی رپورٹ طلب کرلی،ملزمہ کواین سی سی آئی اے نے چند روزقبل اچھرہ سے گرفتار کیا تھا۔

این سی سی آئی اے نےملزمہ کے خلاف نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف ٹویٹ اورصوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے