حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی

حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔ وزارت تجارت کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کمرشل بنیادوں پر پانچ سال سے کم پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ کمرشل درآمد کی سہولت 30 جون 2026 تک کے لیے ہوگی۔ اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کی جا سکتی ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کا ماحولیاتی، سیفٹی اور کوالٹی معیارات پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن شرائط لاگو ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے