نادرا دفتر میں قطار اور انتظار کی زحمت ختم کر کے اپائنٹمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔
نادرا نے سہولت حاصل کرنے والوں کے لئے اپائنٹمنٹ کی سہولت متعارف کرا دی۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بک کرائی جا سکتی ہے۔اپنے مطلوبہ نادرا دفتر کی اپائنٹمنٹ بک کرکے نادرا دفتر وزٹ کیا جا سکے گا۔
اپائنٹمنٹ کےبعد کسی قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔متعلقہ نادرا سینٹر پر اپنی سہولت کے مطابق تاریخ اور وقت لیا جا سکے گا۔