ملک کے تمام بڑے ڈیمز تقریبا بھر گئے،قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1کروڑ 32 لاکھ 42 ہزار ایکٹر فٹ ہوگیا۔
واپڈا نےدریاؤں،آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال سےمتعلق ڈیٹا جاری کردیا،واپڈا کےمطابق تربیلا ڈیم ممیں پانی کی سطح 1550 فٹ،پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزارایکڑ فٹ ہے،منگلا ڈیم بھی پانی کی سطح 1241 اعشاریہ ایک فٹ،چشمہ بیراج میں اس وقت پانی کی سطح 649 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
دریائے سندھ میں پانی کی آمد 69 ہزار چھ سو کیوسک اور اخراج 69 ہزار دو کیوسک ہے،جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک اورچشمہ بیراج میں پانی کی آمد 97 ہزار کیوسک ہے۔