امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ غزہ میں امن کےلئے زبردست پیشرفت ہوچکی ہے۔ امید ہے امن معاہدہ جلد طے پاجائےگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہااگرکچھ شرائط پوری نہ ہوئیں تو ہم یہ معاہدہ نہیں کریں گے، لیکن ابھی تک سب کچھ بہت اچھا جا رہا ہے،حماس نےکئی اہم باتوں پراتفاق کیاہے،سب ہی ممالک اس معاہدے کے لیےمثبت ہیں۔
مزید کہاکچھ توتین ہزارسال پرانے تنازعات کو حل کرنے کے تناظرمیں دیکھ رہےہیں،اسرائیل بھی بہت تعاون کررہا ہے،مجھےیقین ہے جلد ہی ڈیل ہوجائےگی۔
امریکی صدر نےکہا تجارت اور ٹیرف سے سات جنگیں رکوائیں،پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بھی شامل ہے،اس جنگ میں سات طیارے گرائے گئے تھے ۔