اسرائیل سے بارہ روزہ جنگ کے بعد ایران نے اپنی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیوز ویک میگزین کی رپورٹ کے مطابق ایران روس سے 48 ایس یو 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کررہا ہے۔ معاہدے سے متعلق اہم دستاویزات ایک ہیکر گروپ نے آن لائن شیئر کردی۔
رپورٹ کے مطابق اگلے ڈیڑھ سے چار سال کے دوران روسی طیارے ایران کے حوالے کیے جائیں گے۔ معاہدے کی مالیت 7 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ ایرانی اور روسی حکام نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔