نتین یاہوکا امریکی صدر سے رابطہ، یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پرمبارکباد

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس مدعو کرلیا

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نےیرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پرایک دوسرے کومبارکباد دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نےنتین یاہو نےصدرٹرمپ سےٹیلی فونک رابطےمیں انکی معاہدے سے متعلق  کوششوں پر شکریہ ادا کیا،اوراسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی،

اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ یہ ایک سفارتی کامیابی ہے اور اسرائیل کی ریاست کی قومی اور اخلاقی فتح بھی ہے،فوجی کارروائی، عظیم دوست اور اتحادی صدر ٹرمپ کی عظیم کوششوں کے ذریعے ہم اس اہم موڑ پر پہنچے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت، ان کی شراکت داری، اسرائیل کی حفاظت اور ہمارے یرغمالیوں کی آزادی کے لیے ان کی غیر متزلزل عزم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،امریکی صدرکا جلد سے جلد مشرق وسطیٰ کا دورہ متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے