کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل،فضائی معیار مضر صحت ہوگیا۔
دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹےنمبرپرموجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا جارہا ہے،مشرقی سمت سےچلنے والی ہواؤں کے باعث موسم گرم اور خشک ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج دن کے اوقات میں موسم گرم رہ سکتا ہے، رات وصبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی جائے گی،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔