امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہےکیونکہ یہ ایٹمی طاقت ہے، آرمی چیف، وزیراعظم فلسطین کے معاملے میں آگے بڑھ کر بات کریں، پاک فوج نے بھارت کو شکست دی تو پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔
امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو لبنان ، شام سمیت پورے عالم اسلام پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ اسرائیل نے فلسطین کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا مگر حماس سے ایک قیدی نہیں رہا کروا سکا۔