الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم پی ایز آزاد قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد ظاہر کر دیا۔ فہرست میں سنی اتحاد کونسل کے ایک رکن کو ظاہر کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 92 ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے 17،17 ارکان ہیں۔ پیپلزپارٹی کے 11،عوامی نیشنل پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی ہیں۔ پی ٹی آئی نطریاتی کے 3 ارکان بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کا حصہ ہیں۔ سنی اتحاد کونسل جماعت تسلیم،ایک رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم پر استعفی دے دیا ہے جو گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کا منتظر ہے۔ گورنر تمام قانونی اور آئینی نکات پر مشاورت کے بعد استعفی منظورکریں گے۔
تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مشاورت کے لئے ملاقاتیں شروع کردیں جبکہ نئی سیاسی صف بندی کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ۔جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں بدلتی سیاسی صورت حال پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے جس میں وہ اپنی حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے مشاورت کریں گی۔