پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کیلئے سبق ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کیلئے سبق ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنےبیان میں کہاپاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا،افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے،افغانستان کی بلا اشتعال کاروائی پرپاکستان نےابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔

مزیدکہا افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا،برطانیہ،سوویت یونین اور امریکا کوہرانےکی باتیں کرنے والےحقیقت سےلاعلم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے