اسلام آباد — وزیرِاعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، ساتھ ہی جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 بہادر جوانوں کو بھی عقیدت و احترام سے یاد کیا۔
وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے۔ یہ بہادر سپوت مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امر ہو گئے۔”
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

