Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،4 خوارج مارے گئے

اکتوبر 17, 2025

400 لاشوں کا جھوٹا بیانیہ! عمران خان کیخلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا

اکتوبر 17, 2025

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

اکتوبر 17, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،4 خوارج مارے گئے
  • 400 لاشوں کا جھوٹا بیانیہ! عمران خان کیخلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا
  • حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر
  • زیلنسکی سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے اشارے دیے کہ وہ شاید کیف کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں
  • سابق جاپانی وزیر اعظم ٹومیچی مرایاما انتقال کر گئے، جنگی جارحیت پر معافی مانگنے کے لیے مشہور رہنما 101 برس کے تھے
  • پیرو کے صدر کا استعفیٰ دینے سے انکار، جنرل زیڈ کے مظاہروں میں کم از کم ایک ہلاکت، 100 زخمی
  • قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے
  • ٹرمپ کا انتباہ: ’’اگر حماس نے قتل عام بند نہ کیا تو ہمارے پاس اندر جا کر انہیں مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا‘‘
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»تازہ ترین»لاہور ٹیسٹ، پاکستان نے ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقا کو ہرادیا
تازہ ترین

لاہور ٹیسٹ، پاکستان نے ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقا کو ہرادیا

EditorBy Editorاکتوبر 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: میزبان پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 183 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

چوتھا روز

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے 16 اور ریان رکلٹن نے 29 رنز کیساتھ اننگز آگے بڑھانے کی کوشش کی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی اور ڈی زورزی دن کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے بعدازاں نئے آنے والے بلے باز ٹرسٹن سٹبس بھی محض 2 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

55 رنز کے مجموعی سکور پر ٹرسٹن سٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے، ریان ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کر کے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد ریان ریکلٹن بھی 45 بنا کر پویلین لوٹ گئے اور کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کیے۔

تیسرا روز
قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے سکور 378 رنز کو اتارنے کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ 216 رنز بن چکے تھے۔

دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوگئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کگیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ جلدی آؤٹ ہوئے، وہ سیموون ہارمر کی گیند پر باہر نکل کر روکنا چاہ رہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور سٹمپس ہو گئے جبکہ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر گری اور عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے جبکہ 119 سکور پر بابراعظم 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کریز پر موجود سعود شکیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 150 سکور پر 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 14 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

رضوان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی کچھ نہ کرسکے اور 151 کے مجموعی رنز پر صفر پر چلتے بنے، بعد ازاں آغا سلمان 4، نعمان علی 11 اور ساجد خان ایک رن بناکر چلتے بنے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 167 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا۔

277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان مولڈر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔

دوسرا روز
میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کیں، کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کپتان ایڈن مارکرم اور ریان رکلٹن نے کیا تاہم ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی سکور پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 80 کے مجموعی سکور پر گری جب ویان مولڈر 17 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ریان رکلٹن 71 رنز ، ٹرسٹان سٹبس 8، کائل ویرین 2، ڈیوالڈ بریوس بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹونی ڈی زورزی 81 اور سین متھوسمی 6 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پہلا روز
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا مگر پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو پر آؤٹ کیا۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان بابراعظم صرف 23 رنز ہی بنا سکے جبکہ سعود شکیل نے کھاتہ کھولے بغیر پویلین کی راہ لی، جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2، کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہ کر سکے، ساجد خان وائرل فلو سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں شامل ہو گئے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سٹیڈیم نیا بنا ہے معلوم نہیں یہاں ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا، ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے، ہمارے پاس 2 سپنرز ہیں جو طویل اوورز کرا سکتے ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 2 اہم پلیئرز نہیں کھیل رہے جن کی کمی محسوس ہو گی، ہم ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیل چکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن زیادہ چیلجنگ نہیں ہو گی۔

پاکستانی سکواڈ
شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم
ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرم (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،4 خوارج مارے گئے

اکتوبر 17, 2025

400 لاشوں کا جھوٹا بیانیہ! عمران خان کیخلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا

اکتوبر 17, 2025

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

اکتوبر 17, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،4 خوارج مارے گئے

اکتوبر 17, 20251

400 لاشوں کا جھوٹا بیانیہ! عمران خان کیخلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا

اکتوبر 17, 20250

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

اکتوبر 17, 20250

زیلنسکی سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے اشارے دیے کہ وہ شاید کیف کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں

اکتوبر 17, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025757

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025757

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025631

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024517

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025459
Don't Miss
پاکستان

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،4 خوارج مارے گئے

By Editorاکتوبر 17, 20251

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ  ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔…

400 لاشوں کا جھوٹا بیانیہ! عمران خان کیخلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا

اکتوبر 17, 2025

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

اکتوبر 17, 2025

زیلنسکی سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے اشارے دیے کہ وہ شاید کیف کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں

اکتوبر 17, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،4 خوارج مارے گئے

اکتوبر 17, 2025

400 لاشوں کا جھوٹا بیانیہ! عمران خان کیخلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا

اکتوبر 17, 2025

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

اکتوبر 17, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025757

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025631

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024517

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.