اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام مکمل کیے جانے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال کردی گئی ہے۔
پی ٹی سی ایل کا بتانا ہے کہ بین الاقوامی کیبل کنسور شیم نے14 اکتوبر کی صبح مرمتی کام شروع کیا تھا۔
گزشتہ روز پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔
