بنوں: سکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں:  سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل تنظیم گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ گروہ فتنہ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری اور افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے